ابنا: سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں سعودی عرب کی ظالم و جابر اور غیر جمہوری وہابی حکومت نے مصر کی اسلام پسند تنظیم اخوان المسلمین پر ایک اور کاری ضرب وارد کرتے ہوئے اس پر سعودی عرب میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔ مذکورہ بیان پر سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ نے دستخط بھی کردیئے ہیں واضح رہےکہ سعودی عرب نے اس قبل اخوان المسلمین کو دہشت گردگروہ قرار دیکر دہشت گردوں کی لسٹ میں قراردیا تھا۔ اخوان المسلمین کی حمایت کی بنا پر سعودی عرب ، امارات اور بحرین نے قطر سے اپنے سفیروں کو بھی واپس بلا لیا ہے قطر اخوان المسلمین کی حمایت جبکہ سعودی عرب اخوان المسلمین کو دہشت گرد جماعت قراردے رہا ہے۔ سعودی عرب نے اخوان المسلمین کے صدر محمد مرسی کو اقتدار سے ہٹانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔سعودی عرب کو علاقہ میں امریکہ اور اسرائیل کا حامی ملک قراردیا جاتا ہے۔......./169
10 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513103
سعودی عرب کی ظالم و جابر اور غیر جمہوری حکومت نے مصر کی اسلام پسند تنظیم اخوان المسلمین پر ایک اور کاری ضرب وارد کرتے ہوئے اس پر سعودی عرب میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔